انتظامیہ کا عوامی تحریک کو دھرنے کی اجازت دینے سے انکار

انتظامیہ کا عوامی تحریک کو دھرنے کی اجازت دینے سے انکار
انتظامیہ کا عوامی تحریک کو دھرنے کی اجازت دینے سے انکار

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کو دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے آج (ہفتہ) سے ریلیوں اور دھرنوں کا اعلان کیا ہے ۔ عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں دھرنے کی اجازت طلب کی گئی تاہم انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا اور اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ۔ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ آبپارہ چوک پر دھرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عوامی تحریک متبادل جگہ پردھرنا دے سکتی ہے ۔ انتظامیہ کے انکار پر عوامی تحریک نے آبپارہ چوک میں ہی دھرنا دینے کا اصرار کیا اور موقف اپنایا کہ اگر انتظامیہ کی طرف سے دھرنے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو کارکنان پارلیمنٹ ہاو¿س کی جانب مارچ کریں گے۔

مزید : اسلام آباد


loading...