بلیک لسٹ امریکی شہری اسلام آباد سے گرفتار، ویزہ جاری کرنے اور کلیئر کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج

بلیک لسٹ امریکی شہری اسلام آباد سے گرفتار، ویزہ جاری کرنے اور کلیئر کرنے ...
بلیک لسٹ امریکی شہری اسلام آباد سے گرفتار، ویزہ جاری کرنے اور کلیئر کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی حکومت کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے امریکی شہری کے اسلام آباد داخلے پر ایف آئی اے حکام اور ویزہ جاری کرنے والے سفارتی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو  جاسوسی کے شبہ میں2011 میں ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک سے نکالا گیا تھا تاہم جمعہ کی شام وہ لینڈنگ کارڈ پر غلط اندراج کرکے اسلام آباد میں داخل ہوگیا۔ امریکی شہری کے غلط کوائف پر پاکستان آنے پر ایف آئی اے نے اسے گرفتار کرکے امیگریشن سیل منتقل کردیا جبکہ امریکی شہری کو کلیئر کرنے والے ایف آئی اے ملازم باپ اور بیٹے سمیت ویزہ جاری کرنے والے سفارتی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر راجہ آصف کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...