عالمی منڈی میں سونا سستا،پاکستان میں 800روپے فی تولہ کمی کا امکان

عالمی منڈی میں سونا سستا،پاکستان میں 800روپے فی تولہ کمی کا امکان
عالمی منڈی میں سونا سستا،پاکستان میں 800روپے فی تولہ کمی کا امکان

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی جس کے بعد پاکستان میں بھی اس کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں فی اونس 25 ڈالرکی کمی ہو ئی ہے جس کے بعد

عالمی مارکیٹ میں سونا 1361 ڈالرسے کم ہوکر1336 ڈالر فی اونس پرآگیا۔قیمتوں کی کمی کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی ہو گا ۔اس حوالے سے پاکستانی صرافہ بازار ڈیلرز نے قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔صرافہ بازارڈیلرز کا کہنا ہے کہ صرافہ بازار میں سونا 800 روپے فی تولہ سستاہوسکتا ہے۔

مزید : بزنس


loading...