کراچی میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ، شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں ،حادثات میں 10 افراد جاں بحق

کراچی میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ، شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں ،حادثات میں ...
کراچی میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ، شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں ،حادثات میں 10 افراد جاں بحق

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا اور کئی علاقے زیر آب آگئے ،پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کراچی واٹر بورڈ کا عملہ کہیں نظر نہیں آرہا ۔مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے اور دیواریں گرنے کے واقعات میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 12 زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو ئی ۔ بارش کے باعث کراچی کے پوش علاقے اور اہم شاہراہیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں اور جگہ جگہ ٹریفک بلاک ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری جانب بارش کے باعث کراچی شہر کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہےاور مختلف علاقوں میں 600 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دوسری جانب کراچی واٹر بورڈ کا عملہ کہیں بھی نہیں پہنچ سکا اور ان شاہراہوں پر پانی تاحال نہیں نکالا جا سکا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے کراچی کے علاقے لانڈھی ، شاہ فیصل ، قائد آباد ، ملیر ، کلفٹن ، نارتھ کراچی اور ملحقہ علاقوں، لیاقت آباد ، گولی مار ، ناظم آباد ایم اے جناح روڈ اور دیگر علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

بارش کے باعث ایئر پورٹ ، سٹار گیٹ ، ناتھا خان ، نرسری اور یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی بند ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ فیڈرل بی آیریا میں رات سے بجلی غائب ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ایئر پورٹ پر 23.8ملی میٹر ، اولڈ ایریا میں 36ملی میٹر ، مسرور بیس پر 26اور نارتھ کراچی میں 31.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچ سمیت سندھ میں آئندہ دو روز تک مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

مزید : ماحولیات


loading...