وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر کا دورہ، ہوٹل سے چائے پراٹھا کا ناشتہ ، پرس نہ ہونے پر پرنسپل سیکرٹری سے ادھار لے کر بل ادا کیا

وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر کا دورہ، ہوٹل سے چائے پراٹھا کا ناشتہ ، پرس نہ ہونے پر ...
وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر کا دورہ، ہوٹل سے چائے پراٹھا کا ناشتہ ، پرس نہ ہونے پر پرنسپل سیکرٹری سے ادھار لے کر بل ادا کیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزارت عالیہ کا چارج سنبھالتے ہی مشینی رفتار میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔ آج بھی وزیر اعلیٰ موسلادھار بارش میں گھر سے ناشتہ کیے بغیر ہی شہر کے دورے پر نکل کھڑے ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے برستی بارش میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے صدر کے علاقے میں ایک ہوٹل سے چائے پراٹھے کا ناشتہ کیا ۔ ناشتے سے فارغ ہونے کے بعد جب بل دینے کی باری آئی تو وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اپنا پرس گھر پر بھول آئے ہیں لیکن بل ضرور ادا کریں گے۔ انہوں نے اپنے پرنسپل سیکرٹری سے ادھار لے کر بل ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ کو ہوٹل پر چائے پیتا دیکھ کر متعدد لوگ وہاں امڈ آئے اور وزیر اعلیٰ سے شکایات کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اکیلے شہر کی حالت درست نہیں کرسکتے بلکہ اس کام میں عوام ان کا ساتھ دیں۔

مزید : کراچی


loading...