وزیر اعظم کی بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت ، 15 روز بعد خود جائزہ لوں گا: نواز شریف

وزیر اعظم کی بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت ، 15 روز بعد خود جائزہ لوں ...
وزیر اعظم کی بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت ، 15 روز بعد خود جائزہ لوں گا: نواز شریف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے بجلی کے منصوبوں کی بر وقت تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 15 روز بعد منصوبوں کا خود جائزہ لیں گے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاو¿س کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت توانائی منصوبوں کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزراخواجہ آصف اور شاہد خاقان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ توانائی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود سائٹ کا دورہ کروں گا کیونکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے پاکستان میں ہمیشہ کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...