برازیل : ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا رنگا رنگ آغا زہو گیا ، بانکی مون اور جان کیری کی خصوصی شرکت

برازیل : ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا رنگا رنگ آغا زہو گیا ، بانکی مون اور ...
برازیل : ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا رنگا رنگ آغا زہو گیا ، بانکی مون اور جان کیری کی خصوصی شرکت

  


ریوڈی جنیرو( مانیٹرنگ ڈیسک ) برازیل میں ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا شاندار آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرومیں ریو اولمپکس کی افتتاخی تقریب کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ،تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون،امریکی وزیر خارجہ جان کیری سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔

ریو اولمپکس میں 250 ممالک کے گیارہ ہزار 178یتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔554 کھلاڑیوں پر مشتمل سب سے بڑا دستہ امریکا کا ہے۔مقابلوں میں پناہ گزینوں کی دس رکنی ٹیم بھی اولمپکس کے جھنڈے تلے شریک ہے۔ایک سو بارہ سال بعد گالف کو اولمپکس میں شامل کرلیا گیا جبکہ رگبی سیون کوپہلی بار اولمپکس میلے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی دستے کی قیادت شوٹر غلام مصطفیٰ نے کی ،سات ایتھلیٹ اور گیارہ آفیشلز پاکستان دستے میں شامل ہیں۔

تقریب کی خاص بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سمیت امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی شرکت تھی ریو اولمپکس کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان بقعہ نور بن گیا اور کھلاڑیوں سمیت سٹیڈیم میں موجود لاکھوں افراد نے شاندار آتش بازی پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ریو اولمپکس کے موقع پرسٹیڈیم کے باہراولمپکس مخالف عوام نے احتجاج بھی کیا۔مظاہرین کا موقف تھا کہ اولمپکس پرخرچ ہونیوالی رقم تعلیم اور صحت پر خرچ کی جائے۔

مزید : کھیل


loading...