قصور میں امام مسجد کی بچے سے زیادتی طبی معائنے میں ثابت، مقدمہ درج

قصور میں امام مسجد کی بچے سے زیادتی طبی معائنے میں ثابت، مقدمہ درج
قصور میں امام مسجد کی بچے سے زیادتی طبی معائنے میں ثابت، مقدمہ درج

  


قصور (ویب ڈیسک) قصور کے ایک امام مسجد نے معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ قاری نوازش علی کوٹ شہباز خان کا رہنے والا نجی ادارے میں عربی مہتمم چلاآرہا تھا کہ اس دوران بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آئے تو ادارے نے قاری نوازش علی کو علیحدہ کردیا جس کے بعد قاری نوازش علی کی عربی تعلیم کی خدمات قصور کے سب سے بڑے نجی تعلیمی ادارے نے حاصل کرلیں اور مذکورہ قاری اس ادارے میں تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ شہباز خان روڈ کی جامع مسجد میں امامت سمیت بچوں کو ناظرہ کی تعلیم دینے کے فرائض بھی سرانجام دے رہا تھا اسی دوران مسجد میں آنے والے محمد ناعش ولد محمد عمران کو اس نے باتوں میں لگا کر بٹھالیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ 12 سالہ لڑکے کے والدین غریب آدمی ہیں، میڈیکولیگل میں بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ثابت ہوچکا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : قصور


loading...