نصاب میں جہادی مواد امریکہ کے کہنے پر شامل کیا گیا: مولانا شیرانی

نصاب میں جہادی مواد امریکہ کے کہنے پر شامل کیا گیا: مولانا شیرانی
نصاب میں جہادی مواد امریکہ کے کہنے پر شامل کیا گیا: مولانا شیرانی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب میں جہادی مواد امریکہ کے کہنے پر ڈالا گیا۔ امریکہ کو روس کے خلاف کرائے کے لوگوں کی ضرورت تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ دین میں جبر نہیں‘ محنت اور تجارت بھی جہاد ہے‘ کسی کو ڈرا کر پیچھے ہٹانا جہاد نہیں فساد ہے۔ افغانستان پر روس کے حملے کے وقت وہاں لڑنے کیلئے لوگوں کی ضرورت تھی جس کی بنا پر انہوں نے جہادی آیات کو سکولوں کے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا کہا اور امریکی منشا پر ہی جہادی آیات کو نصاب کا حصہ بنایا گیا۔

مزید : اسلام آباد


loading...