لنڈی کوتل: خیبر ایجنسی میں 8 سال بعد پولیو کے قطرے پلائے گئے

لنڈی کوتل: خیبر ایجنسی میں 8 سال بعد پولیو کے قطرے پلائے گئے
لنڈی کوتل: خیبر ایجنسی میں 8 سال بعد پولیو کے قطرے پلائے گئے

  


خیبر (صباح نیوز) فاٹا کے علاقوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث بچے گزشتہ 8 سال سے پولیو کے قطرے پینے سے محروم تھے تاہم فاٹا کی خیبر ایجنسی میں 8 سال بعد گزشتہ روز بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے تخت کئی میں 8 سال کے وقفہ کے بعد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ تین روز جاری رہنے والی مہم میں 25 پولیو ورکرز نے حصہ لیا اور 36 گھنٹوں کے دوران 67 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی واضح دلیل ہے ۔

مزید : خیبر


loading...