جلد شادی نہ کرنے پر ٹوکے کے وار سے باپ اور بھائی کو مار ڈالا
سادھوکے (ویب ڈیسک) جلد شادی نہ کرنے پر ٹوکے کے وارسے سوئے ہوئے معمر باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ حبیب پورہ کا 35سالہ محمد جمیل گھر والوں سے مکان وغیرہ بیچ کر اپنی جلد شادی کرانے پر بضد تھا اسی بناء پر اس کا گھر والوں کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ رات سحری کے وقت ملزم نے اسی جھگڑے پر ٹوکہ کے وار کرکے سوئے ہوئے 70سالہ باپ ابراہیم اور 30سالہ شادی شدہ بھائی شکیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ صدر پولیس نے جنونی ملزم کو واردات کے بعد آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا‘ ملزم نے دوران حراست جرم کا اعتراف کر لیا‘۔