آج لاہور،کراچی، اسلام آباد اور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر بارش ، گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

آج لاہور،کراچی، اسلام آباد اور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر بارش ، گلگت ...
آج لاہور،کراچی، اسلام آباد اور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر بارش ، گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن)، بالائی سندھ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔موسلادھار بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ، قلات، ژوب، سبی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش سندھ:ٹھٹھہ 72، بدین 48، کراچی( لانڈھی 47، گلشن حدید 45، فیصل 40،ائیر پورٹ 36، گلستان جوہر 34، نارتھ کراچی 30، صدر 30، مسرور 26)،بلوچستان: سبی 49، بارکھان 13، لسبیلہ 11، ژوب 05، پنجاب: لاہور(سٹی33، ائیرپورٹ16)، خانپور 29، بھکر16،قصور 13، کوٹ ادو 07، نورپور تھل 05، جھنگ 03، سرگودھا 02 ، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 05، فاٹا: پاراچنار05،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 02، گلگت بلتستان : گوپس 02ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین43، نوکنڈی، اوکاڑہ، بہاولنگر، تربت، سبی اور چلاس42 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ آج لاہور اور پشاور میں کم سے کم28، اسلام آباد 26، کراچی 24، کوئٹہ 13، گلگت اور چترال 19جبکہ ہنزہ میں 18ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات


loading...