بھارت کی کمزوری سے پاکستان نے کامیابی سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھایا: بھارتی جنتا دل

بھارت کی کمزوری سے پاکستان نے کامیابی سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھایا: ...
بھارت کی کمزوری سے پاکستان نے کامیابی سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھایا: بھارتی جنتا دل

  


نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی جنتا دل کے رہنما کے سی تیاگی نے کہا ہے کہ کشمیرپراقوام متحدہ کا بیان سنگین معاملہ ہے اسلئے بھارت کو اپنی سفارتی کوششیں تیز کرنا ہوگی۔

کے سی تیاگی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی کمزوری کی وجہ سے پاکستان نے کامیابی سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقوام متحدہ اپنے بیان سے مکر گیا ہے تاہم یہ بیان سنجیدہ معاملہ ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اقوام متحدہ کا اس بیان کے بعد کہ وادی کشمیر میں صورت حال کی نگرانی جاری رکھیں گے،بھارت کی مرکزی اور ریاستی حکومت کوکشمیریوں میں بڑھتے ہوئے غصہ اور بے چینی کو حل کرنا چاہئے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...