وزیراعظم کی اتحادیوں سے ملا قاتیں احتجاجی مہم کیخلاف مدد مانگ لی

وزیراعظم کی اتحادیوں سے ملا قاتیں احتجاجی مہم کیخلاف مدد مانگ لی
وزیراعظم کی اتحادیوں سے ملا قاتیں احتجاجی مہم کیخلاف مدد مانگ لی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اتحادیوں رہنماﺅں فضل الرحمن ، محمود اچکزئی، میر حاصل بزنجو اور آفتاب شیرپاﺅ سے ملاقاتیں کرتے ہوئے اپوزیشن کی احتجاجی مہم کیخلاف مدد مانگ لی ہے۔ وزیراعظم سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات میں قومی اہمیت کے سیاسی امور پر بات چیت ہوئی ، خیبر پختونخواہ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

وزیراعطم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور قیادت کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم سے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاﺅ کی ملاقات میں مجموعی قومی امور اور ملک میں موجود ہ سیاسی صورتحال سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی ۔ وزیراعظم سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کی ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تحریک انصاف کاکنٹینر کل پھر چلے گا:عمران خان

اس موقع پر نوا ز شریف نے کہا کہ حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے کو پورے ملک میں توسیع دینے کیلئے پر عزم ہے جبکہ بلوچستان میں جاری میگا منصوبوں کے ثمرات سے وہاں کی عوام مستفید ہو گی۔ انہوں نے کہا ہماری اجتماعی کوششوں سے بلوچستان میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔ وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ میر حاصل بزنجو نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے اپنی وزارت سے متعلق مختلف امور سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت ترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عوام معیشت کے تمام شعبوں میں مثبت تبدیلی دیکھ رہے ہیں جبکہ ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بھی بہتر ہو چکی ہے، عوام کا ہماری پالیسیوں پر اعتماد ہی ہماری طاقت ہے ۔ حاصل بزنجو نے کہا نیشنل پارٹی جمہوری طور پر منتخب ہونے والی وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین این ایچ اے نے جاری اور آئندہ کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانا ہماری حکومت کا وژن ہے ، شفافیت اور مستعدی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ملک بھر میں موٹرویز کا جال بچھایا جارہا ہے ، موٹرویز منصوبوں سے علاقائی روابط کو فروغ اور ترقی کا عمل تیز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سنجیدہ کوششوں سے آئندہ سالوں میں خوشحال پاکستان نظر آئیگا ۔ وزیراعظم نے حیدر آباد سے سکھر موٹروے کی تعمیر کی اصولی منطوری دی اور منصوبے پر آئندہ سال مارچ میں کام شروع کرنیکی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم سیالکوٹ تا لاہور موٹروے منصوبے کا اگست کے آخری ہفتے میں افتتاح کریں گے۔ آن لائن کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا اور ان اہلیہ کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید : اسلام آباد


loading...