پرویز مشرف کا مرکزی رہائشی بنگلہ ضبط ہونے سے بچ گیا ، بیٹی کے نام نکلا

پرویز مشرف کا مرکزی رہائشی بنگلہ ضبط ہونے سے بچ گیا ، بیٹی کے نام نکلا
 پرویز مشرف کا مرکزی رہائشی بنگلہ ضبط ہونے سے بچ گیا ، بیٹی کے نام نکلا

  


کراچی(این این آئی ) کراچی میں سابق صدر پرویز مشرف کا آرمی ہاﺅسنگ سکیم کلفٹن کا مرکزی رہائشی بنگلہ ضبط ہونے سے بچ گیا، ملٹری سٹیٹ آفیسر کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں داخل کئے گئے جواب کے مطابق یہ زمزمہ سٹریٹ عسکری ولا نمبر 6 بیٹی کے نام پر ہے ، ذرائع کے مطابق ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے کراچی میں پرویز مشرف کے نام 3 بنگلوں کی ملکیت کی تصدیق کر دی تھی۔

آرمی ہاﺅسنگ سکیم کے مرکزی بنگلے سمیت 2 جائیدادوں کی تصدیق کیلئے ملٹری سٹیٹ اینڈ سیشن جج ساﺅتھ کی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے، ایڈیشنل ملٹری سٹیٹ آفیسر کے مطابق آرمی ہاﺅسنگ سکیم کا بنگلہ نمبر 6 پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ رضا کے نام ہے ، ڈی ایچ اے نے ڈیفنس فیز 8 خیابان فیصل پر 1995 گز کا بنگلہ نمبر 172 فیز 8 بیچ سٹریٹ پر 997 گز کا پلاٹ نمبر 301 ون اورپلاٹ نمبر 301 بی بھی پرویز مشرف کے نام پر ہونے کی تصدیق اسی عدالت میں جمع کرادی تھی .

عدالتی ذرائع کے مطابق عدالتی ناظر نے بنگلوں کی ملکیت کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے، پرویز مشرف کے نام 3 جائیدادیں باقاعدہ طور پر ضبط کرنے کی کارروائی اس ہفتے متوقع ہے۔

مزید : کراچی


loading...