شادمان انڈر پاس کے نیچے مسافر بس پھنس جانے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

شادمان انڈر پاس کے نیچے مسافر بس پھنس جانے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) کینال روڈ پر شادمان انڈر پاس کے نیچے مسافر بس پھنس گئی جس کے باعث ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہری ایک گھنٹے تک اس ازیت میں مبتلا رہے ۔

24نیوز کے مطابق مسافر بس شاد مان انڈر پاس کے نیچے پھنس گئی ، ڈرائیور اپنی غلطی سے بس کو رانگ وے کی جانب لے گیا ۔ انڈر پاس سے بسوں اور ٹرکوں کا داخلہ ممنوع ہے اور ہر انڈر پاس پر اس حوالے سے آگاہی بورڈ بھی لگائے گئے ہیں مگر اس کے باوجود ڈرائیور بے اختیاطی کی وجہ سے بس کو انڈر پاس کے نیچے لے گیا جہاں بس پھنس گئی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ حادثے میں بس میں سوار چند مسافروں کو معمولی خراشیں بھی آئی ہیں تاہم ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بس کو انڈر پاس کے نیچے سے نکال دیا۔

مزید :

لاہور -