اپنا سمارٹ فون خود ڈیزائن کریں, چینی کمپنی نے ویب سائٹ لانچ کردی

اپنا سمارٹ فون خود ڈیزائن کریں, چینی کمپنی نے ویب سائٹ لانچ کردی
اپنا سمارٹ فون خود ڈیزائن کریں, چینی کمپنی نے ویب سائٹ لانچ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ویب ڈیسک) الیکٹرانک مصنوعات تیار کرنے والی چین کو بڑی کمپنی ’زیڈٹی ای ‘ چاہتی ہے کہ وہ اپنا اگلا سمارٹ فون عوام کی رائے کو مدنظر رکھ کر بنائے ۔

کمپنی نے اس کیلئے ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے جہاں پر لوگ اپنے نظریات پیش کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر جو ابتدائی نظریات آئے ہیں اس میں سولر پینل کیس ، ایک ایسی دوسری سکرین جو 360 ڈگری کے زاویے سے گھوم سکے اور ایک ایسا ڈیزائن جو کی بورڈ اور گیمز کنٹرولر کو مربوط کر سکے، جیسی آرا شامل ہیں۔ زیڈ ٹی ای کمپنی نے عوام کی رائے کے مطابق تیار ہونے والے ’کراﺅڈ سورس ‘ فون کو 2017 میں لانچ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر سب سے بڑی ڈاون لوڈنگ ویب سائٹ ”ٹورنٹ ڈاٹ ای یو “اچانک بند ہو گئی

عوام کی رائے کیلئے ویب سائٹ کو باقاعدہ طور پر تین اگست کو لانچ کیا گیا تھا اور اب اس سائٹ پر لوگوں نے طرح طرح کی تجاویز ہیں جس میں سے بعض بڑی پیچیدہ نوعیت کی یاپھر بہت مہنگی ہیں جس سے فون بہت مہنگی ہیں جس سے فون بہت مہنگا ہو سکتا ہے۔ لیکن سمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی نے بھی اس کیلئے بعض شرائط رکھی ہیں تاکہ نا قابل تجاویز یا نظریات سے بچا جا سکے۔