رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں : سنگین جرائم میں ملوث سیاسی جماعت کے ملزم سمیت چار افراد گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاررائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میںملوث ملزم سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کلفٹن ، لیاقت آباد اور اورنگی ٹاﺅن میں کارروائیاں کی جس دوران سنگین جرائم میں ملوث ایک ملزم سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری جیسے جرائم میں شامل تھے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ایک کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے جبکہ ان میں سے ایک بھتہ خوری میں بھی شامل ہے ۔