گھریلو صارفین بجلی بنائیں، خود استعمال کریں اور اضافی بجلی سرکار کو بیچ دیں

گھریلو صارفین بجلی بنائیں، خود استعمال کریں اور اضافی بجلی سرکار کو بیچ دیں
گھریلو صارفین بجلی بنائیں، خود استعمال کریں اور اضافی بجلی سرکار کو بیچ دیں

  


اسلام آباد (آن لائن) گھریلو صارفین بجلی بنائیں،خود استعمال کریں اور اضافی بجلی سرکار کو بیچ دیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں نیٹ میٹرنگ کا آغاز ہو گیا۔راولپنڈی کا ا یک شہری نیٹ میٹرنگ کے ذریعے اضافی بجلی آئیسکو کو فروخت کر نے والا پہلا صارف بن گیا۔

آئیسکو اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر رانا عبد الجبار خان نے راولپنڈی کے علاقے فضائیہ کالونی میں محمد رشید رامے کے گھر نیٹ میٹرنگ سسٹم کا افتتاح کیا جہاں پر شمسی توانائی سے پیدا کی جانے والی گھریلو ضرورت سے زائد بجلی آئیسکو کو فروخت کی جارہی ہے۔آئیسکو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سسٹم سے صارفین بجلی کی پیداوار میں شریک ہو سکیں گے اور ان کے بجلی کے بلوں میں بھی کمی واقع ہو گی۔

مزید : اسلام آباد


loading...