افغانستان میں پاکستانی روپے میں لین دین پر پابندی، پشاور اور کوئٹہ میں ڈالر 110 کا ہوگیا

افغانستان میں پاکستانی روپے میں لین دین پر پابندی، پشاور اور کوئٹہ میں ڈالر ...
افغانستان میں پاکستانی روپے میں لین دین پر پابندی، پشاور اور کوئٹہ میں ڈالر 110 کا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل ( آن لائن ) افغانستان میں پاکستانی روپے میں لین دین پر پابندی لگادی گئی۔ پشاور اور کوئٹہ میں ڈالر مارکیٹ سے 4 روپے مہنگا ہوکر 110 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ افغانستان نے پاکستانی روپے میں لین دین بند کردیا ہے۔افغانستان کا تمام لین دین بھارتی روپے اور ڈالر میں ہونے لگا ہے جس سے پشاور اور کوئٹہ میں ڈالر مارکیٹ سے 4 روپے مہنگا فروخت ہونے لگا ہے۔ظفر پراچہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کا اثر کراچی میں بھی ہوسکتا ہے۔