چین سے 170 موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش ،ملزم گرفتار

چین سے 170 موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش ،ملزم گرفتار
چین سے 170 موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش ،ملزم گرفتار

  


لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام نے چین سے 170 قیمتی موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر کے سامان ضبط کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نجی ائیرلائنز کی پرواز 891 کے ذریعے چین کے شہر گانگ ژو سے لاہور آنے والا لاہور کا رہائشی مسافر نوید بھٹی آب زم زم کی خالی بوتلوں میں 170 قیمتی موبائل فون چھپا کر سمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

کسٹمز اہلکاروں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزم نے بتایا کہ وہ چین کے شہر گانگ ژو سے نہیں بلکہ سعودی عرب سے لاہور پہنچا ہے اسی لیے اپنے ہمراہ آب زم زم کی بوتلیں بھی لایا ہے لیکن جب بوتلوں کی سکیننگ کی گئی تو ان میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائے گئے 170 قیمتی موبائل بر آمد ہو گئے۔ کسٹمز حکام نے تمام موبائل فونز کو ضبط کر کے مسافر کو حراست میں لے لیا جس کے خلاف سمگلنگ دفعات کے تحت مقدرمہ درج کر لیا گیا۔

مزید : لاہور


loading...