عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور زخمیوں کی مدد کیلئے پاکستان سے تعاون کرے: وزیر اعظم نواز شریف

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور زخمیوں کی مدد ...
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور زخمیوں کی مدد کیلئے پاکستان سے تعاون کرے: وزیر اعظم نواز شریف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان زخمیوں کی مدد کرنا چاہتا ہے عالمی برادری سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پاکستان کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مجبور کررہے ہیں ۔ بھارت میں ریاستی آپریشن کے ذریعے کشمیر میں نہتے شہریوں کو چھلنی کیا جارہا ہے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد تک بھی رسائی نہیں دی جا رہی ،بھارتی فورسز طبی امداد فراہم کرنے والے ہسپتالوں اور ایمبولینسز کو بھی نشانہ رہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی جارحانہ کارروائیوں کی وجہ سے کشمیر میں شہید ہونے والوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پیلٹ گن کے استعمال سے متعدد شہری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ بھارتی جبر کا شکار کشمیری شہریوں کی مدد کیلئے پاکستان امداد کرنا چاہتا ہے عالمی برادری سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے۔

وزیر اعظم نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ پیلٹ گن کا شکار کشمیریوں کے علاج کا انتظام کیا جائے جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر آگاہی فراہم کی جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...