”جناب صدر آپ ایک لائن بھول گئے ہیں “ ، سردار یعقوب کابینہ ارکان سے حلف لیتے ہوئے الفاظ بھول گئے

”جناب صدر آپ ایک لائن بھول گئے ہیں “ ، سردار یعقوب کابینہ ارکان سے حلف لیتے ...
”جناب صدر آپ ایک لائن بھول گئے ہیں “ ، سردار یعقوب کابینہ ارکان سے حلف لیتے ہوئے الفاظ بھول گئے

  


مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر آزاد کشمیرسردار یعقوب خان کابینہ ارکان سے حلف لیتے ہوئے حلف کے الفاظ بھول گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر سردارمحمد یعقوب خان حلف برداری کے تقریب کے دوران کابینہ ارکان سے حلف لیتے ہوئے الفاظ بھول گئے جس پر کابینہ رکن مشتاق منہاس کی نشاندہی پر دوبارہ حلف لیاگیا اور یوں جا کر حلف برداری کی تقریب مکمل ہوئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر یعقوب خان نے کابینہ ارکان سے حلف نامے کی پہلی دو لائنیں بول کر حلف لیا تاہم وہ تیسری لائن بولنا ہی بھول گئے اورارکان کو مبارکباد دینے لگے جس پر کابینہ رکن مشتاق منہاس نے کہا ”جناب صدر آپ ایک لائن بھول گئے ہیں “ ۔ مشتاق منہاس کی نشاندہی پر صدر یعقوب خان نے کابینہ ارکان سے دوبارہ حلف لیا اور تقریب مکمل ہوئی ۔

ذرائع کے مابق مشتا ق منہاس نےصدر سے استفسار کیا کہ آپ حلف کی سطر کیسے بھول گئے؟تاہم حلف برداری کے بعد صدر آزاد کشمیر نے مشتاق منہاس سے کہا ’’مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ وزیربن گئے ہیں‘‘۔

مزید : مظفرآباد


loading...