بچپن میں اداکارہ نہیں گلوکارہ بننا چاہتی تھی :اداکارہ زرین خان

بچپن میں اداکارہ نہیں گلوکارہ بننا چاہتی تھی :اداکارہ زرین خان
بچپن میں اداکارہ نہیں گلوکارہ بننا چاہتی تھی :اداکارہ زرین خان

  


بمبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ گلوکارہ بننا چاہتی تھی ، فلموں میں”بوسوکنار‘‘ کے مناظر فلمانے میں کافی مشکل ہوتی ہےکیونکہ اس طرح کے سین کرتے وقت سیٹ پر بہت سے لوگ موجود ہوتے ہیں ۔

بی بی سی کے مطابق خوبروبالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ وہ گلوکارہ بننا چاہتی تھی اوراب اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور گائیں گی ۔

زرین خان نے ایک میوزک ویڈیو میں اداکار علی فضل کے ساتھ کام کیا ہے جس کی لانچ کے موقع پربات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فلموں میں’’ کسنگ ‘‘سین کرنا کافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس طرح کے سین کرتے وقت سیٹ پر بہت سے لوگ موجود ہوتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ اس ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران جب علی فضل کو انہیں ”کس“ کرنا تھاتووہ بہت شرما رہے تھے۔ زرین شاید یہ بھول گئیں ’ہٹ سٹوری تھری‘ جیسی فلم کا تجربہ انہیں ہے علی فضل کو نہیں۔

مزید : تفریح


loading...