پاکستان کا سب سے سنگدل شہری، اخباروں میں بچوں کی گمشدگی کے اشتہارات کے ذریعے والدین کو لوٹنا شروع کردیا

پاکستان کا سب سے سنگدل شہری، اخباروں میں بچوں کی گمشدگی کے اشتہارات کے ذریعے ...
پاکستان کا سب سے سنگدل شہری، اخباروں میں بچوں کی گمشدگی کے اشتہارات کے ذریعے والدین کو لوٹنا شروع کردیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے لیکن کراچی کے ایک سنگدل شخص نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے والدین کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کا ایک شہری مختلف اخباروں میں بچوں کی گمشدگی کے اشتہارات دیکھتا ہے جس کے بعد والدین کو فون کرکے بتاتا ہے کہ آپ کا بچہ حب چوکی میں میرے پاس ہے اور میں ایک غریب ٹیکسی ڈرائیور ہوں اگر آپ مجھے ایزی پیسہ کے ذریعے کرایہ بھیج دیں تو میں آپ کے بچے کو ایدھی سنٹر پہنچادوں گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک 11 سالہ بچے کے والدین نے بتایا کہ اسی ظالم شخص کا ہمیں فون آیا جس کے بعد ہم اس کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچے تو وہاں پر کوئی بھی موجود نہیں تھا ۔ جب پولیس سے اس سلسلے میں رجوع کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ نئی قسم کا فراڈیہ ہے اور اب تک 4 گھرانوں کو یہی کہانی سنا کر لوٹ چکاہے ۔ عوامی، سماجی و فلاحی حلقوں نے سندھ حکومت سے فراڈیے شخص کے خلاف کارروائی کرنے اور بچوں کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

مزید : کراچی


loading...