ملالہ یوسفزئی پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئیں

ملالہ یوسفزئی پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئیں
ملالہ یوسفزئی پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئیں

  


برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی پی سی بی کی دعوت پر پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیزیز کا دوسرا میچ برطانوی شہر مانچسٹر میں کھیلا گیا جبکہ ملالہ یوسفزئی برمنگھم میں رہائش پذیر ہیں۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ملالہ یوسفزئی کو بطور مہمان خصوصی میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی تاہم وہ دوسرے کی بجائے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سٹیڈیم پہنچی ہیں۔ ملالہ یوسفزئی تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

مزید : کھیل


loading...