گال: سری لنکن سپن جادوگروں کے سامنے کینگروز بے بس، دوسرے ٹیسٹ میں آئی لینڈرز کی میچ اور سیریز میں جیت

گال: سری لنکن سپن جادوگروں کے سامنے کینگروز بے بس، دوسرے ٹیسٹ میں آئی لینڈرز ...
گال: سری لنکن سپن جادوگروں کے سامنے کینگروز بے بس، دوسرے ٹیسٹ میں آئی لینڈرز کی میچ اور سیریز میں جیت

  


گال(نیوز ڈیسک) گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکن جادوگر سپنرز کے سامنے کینگروز کی ایک نہ چلی اور آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگ میں 183رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سری لنکا نے میچ 229 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ پریرا کو میچ میں دس وکٹیں لینے اور دوسری اننگ میں شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ہیراتھ نے دوسری اننگ میں دو اور میچ میں چھ کھلاڑی آوٹ کئے۔ دونوں ٹیموں میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 13اگست سے کولمبو میں شروع ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیموں میں ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل


loading...