دبئی کی زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی ،ہر طرف دھویں کے کالے بادل چھا گئے

دبئی کی زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی ،ہر طرف دھویں کے کالے بادل چھا گئے
دبئی کی زیر تعمیر عمارت میں آتشزدگی ،ہر طرف دھویں کے کالے بادل چھا گئے

  


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے علاقے جمیرہ میں زیر تعمیر عمارت میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف عمل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی عمارت میں کمیکلز موجود تھے جس کے باعث آگ میں شدت آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کیلئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ فائر بریگیڈ ایک گھنٹے میں آگ پر مکمل قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی جس کے بعد کولنگ کا عمل شرو ع کیا جائے گا ۔آگ کے باعث آسمان پر دھویں کے کالے بادل چھا گئے ہیں ۔

مزید : عرب دنیا


loading...