سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا اثاثے چھپانے پر نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا اثاثے چھپانے پر نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر ...
سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا اثاثے چھپانے پر نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چودھری نے اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمران پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔پاناما لیکس پر وہ جواب نہیں دے رہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس سے متعلق تما ریکارڈ اور انٹریوز سے مواد حاصل کر لیا ہے۔ نواز شریف کی 16مئی کی تقریر نے سب کچھ خود ہی واضح کر دیا ۔ احتساب کا عمل اوپر سے نیچے ہونا چاہئے۔عدل انصاف اور مساوات ترجیح ہونے چاہئے۔شریف برادران سے پوچھا جائے کہ انہوں نے جدہ کی فیکٹری کہاں سے لگائی ۔ افتخار چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نواز شریف کے تمام کاغذات نامزدگی نکلوائے اور دیکھے کہ کیا نواز شریف نے اپنی تمام جائیداد کا ذکر کیا۔تحریری طور پر ان کے اثاثے پاکستان میں کہیں نہیں۔افتخار چودھری نے کہا کہ نواز شریف نے اسمبلی میں کہا کہ ہم نے اپنے پیسوں سے جدہ میں فیکٹری لگائی لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پیسہ باہر کیسے گیا ۔وزیراعظم نے ٹیکس چوری کی اور اپنے خاندان کی چوری چھپائی وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی منی لانڈرنگ بھی ایک حقیقت ہے جس کا اعتراف اسحاق ڈار بھی کر چکے ہیں۔وزیراعظم کا پاناما پر قومی اسمبلی میں بیان اعتراف جرم ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...