سکھر ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور پی آئی اے ملازمین کے درمیا ن جھگڑا ،پی آئی اے ملازمین نے احتجاج کام چھوڑ دیا

سکھر ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور پی آئی اے ملازمین کے درمیا ن جھگڑا ،پی آئی اے ...
سکھر ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور پی آئی اے ملازمین کے درمیا ن جھگڑا ،پی آئی اے ملازمین نے احتجاج کام چھوڑ دیا

  


سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)سکھر ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور پی آئی اے ملازمین کے درمیا ن جھگڑا ہوا ہے جس کے بعد پی آئی اے ملازمین نے احتجاجا کام چھوڑ دیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق سکھر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن پچھلے ایک گھنٹے سے معطل ہے ،پی آئی اے کی پرواز پی کے 537نے ساڑھے پانچ بجے کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن وہ تاحال روانہ نہیں ہو سکی ہے ۔ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش جاری ہے تا کہ جلد از جلد فلائٹ آپریشن کو بحال کیا جائے ۔پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث مسافروں کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے ۔

مزید : سکھر


loading...