خود دار باپ کی خود دار اولاد: حبیب جالب کے بیٹے نے حکومتی امداد کی بجائے مرغی کے گوشت کی دکان پر ملازمت کر لی

خود دار باپ کی خود دار اولاد: حبیب جالب کے بیٹے نے حکومتی امداد کی بجائے مرغی ...
خود دار باپ کی خود دار اولاد: حبیب جالب کے بیٹے نے حکومتی امداد کی بجائے مرغی کے گوشت کی دکان پر ملازمت کر لی

  


لاہور(نیوز ڈیسک) خود دار باپ کی خود دار اولاد نے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے پر محنت اور مزدوری کو ترجیح دی۔ عظیم عوامی انقلابی شاعر حبیب جالب کے بیٹے یاسر عباس جالب نے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حالات کی ستم ظریفی کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے مرغیوں کا گوشت بیچنے والی ایک دکان پر نوکری قبول کر لی ہے مگر اپنے عظیم باپ کے نام پر کوئی حرف نہیں آنے دیا۔بتایا گیا ہے کہ حبیب ضالب خود بھی اپنے انقلابی خیالات کی وجہ سے اکثر معاشی مشکلات کا شکار رہے ۔ ان کے بعد ان کی اولاد بھی معاشی مشکلات کا شکار ہے لیکن انہوں نے کسی کے آگے ہاتھ نہیںپھیلایا۔ انقلابی شاعر کی بیٹی طاہرہ ایک چھوٹا سا ڈرائیونگ سکول چلا کر اپنا گھر چلاتی ہے۔اس خاندان نے کسی قسم کی امداد قبول نہیں کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس ملک کو لوٹنے والوں میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔انہوں نے اگر حکومت سے ایک ہی چیز مانگی ہے کہ ان کے انقلابی والد کی نظموں کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ پنجاب میں کسی ایک لائبریری، ہسپتال یا سڑک کا نام انقلابی شاعر کے نام پر رکھا جائے۔

مزید : قومی


loading...