آدمی کی موت پر بیوی کی جانب سے افسوس کا اظہار لیکن ساتھ ہی اخبار نے اس آدمی کے بارے میں ایک اشتہار ایسا چھاپ دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، جو دیکھے آنکھوں پر یقین نہ آئے

آدمی کی موت پر بیوی کی جانب سے افسوس کا اظہار لیکن ساتھ ہی اخبار نے اس آدمی کے ...
آدمی کی موت پر بیوی کی جانب سے افسوس کا اظہار لیکن ساتھ ہی اخبار نے اس آدمی کے بارے میں ایک اشتہار ایسا چھاپ دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، جو دیکھے آنکھوں پر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جب کوئی شخص انتقال کر جاتا ہے تو اس کے عزیز بسااوقات اخبارات میں اشتہار دے کر اس کی موت کا اعلان کرتے ہیں لیکن کبھی آپ نے ایسا نہیں دیکھا ہو گا کہ ایک ہی متوفی کی موت کے اعلان کے دو اشتہار اوپر نیچے ایک ہی اخبار میں شائع ہوئے ہوں۔ یقینا یہ سننے میں ہی عجیب لگ رہا ہے مگر امریکی ریاست نیوجرسی میں یہ واقعہ بھی رونما ہو چکا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نیوجرسی کے شہر ’ایگ ہاربر ٹاﺅن شپ‘ کا رہائشی 55سالہ لورے بی بلیک گزشتہ دنوں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث انتقال کر گیا جس پرمقامی اخبار ”دی پریس آف اٹلانٹک سٹی“میں اس کی موت کے اعلان پر مبنی اوپر تلے دو اشتہار شائع ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک اشتہار لورے کی بیوی بیئریٹا ہیریسن بلیک نے دیا جبکہ دوسرا اس کی گرل فرینڈ پرنسس ہال نے دیا۔ اخبار نے بھی کمال کیا اور دونوں اشتہار ایک ہی صفحے پر، ایک ہی جگہ اوپر نیچے شائع کر دیئے۔

نوجوان بھارتی کو سانپ کاٹ گیا، رشتہ دار مُردہ سمجھ کر جلانے گئے تو اُٹھ کر بیٹھ گیا لیکن پھر اس کے بعد کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
گرین ان فیونرل ہوم(Greenidge Funeral Home)کے ایک ملازم کا کہنا تھا کہ” اخبار میں متوفی کی موت کے اعلان کے دو اشتہار اس لیے دیئے گئے کہ اس کی بیوی اور گرل فرینڈ دونوں مختلف انداز میں اشتہار دینا چاہتی تھیں۔ اشتہار کی تحریر پر دونوں میں اختلاف تھا اس لیے دونوں کے اشتہار الگ الگ دینے پڑے۔ یہ دو اشتہار غلط فہمی یا لاعلمی کا نتیجہ ہیں۔ ہر شخص کو معلوم تھا کہ اخبار میں دو اشتہار چھپنے جا رہے ہیں کیونکہ وہ سب سے مشاورت کے بعد اخبار کو دیئے گئے تھے۔لورے کی بیوی اور گرل فرینڈ میں اشتہار کی تحریرکے حوالے سے اس قدر اختلاف تھا کہ وہ دونوں متوفی کے ایک نام پر بھی متفق نہیں ہو پا رہی تھیں۔ اشتہار میں دونوں اس کا الگ نام دینا چاہتی تھیں۔ بیوی چاہتی تھی کہ اشتہار میں اس کا درمیانی نام ’بل‘ (Bill)لکھا جائے جبکہ گرل فرینڈ اس کے نام کے آخر میں ’بلاسٹ‘ (Blast)کا اضافہ کرنا چاہتی تھی کیونکہ زندگی میں وہ اسے اسی نک نیم سے پکارتی تھی۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -