رنگانا ہیراتھ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے سری لنکن سپنر

رنگانا ہیراتھ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے سری لنکن ...
رنگانا ہیراتھ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے سری لنکن سپنر

  


گال(نیوز ڈیسک)رنگانا ہیراتھ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے سری لنکن سپنر بن گئے.

ہیراتھ نے آسٹریلیا سے گال ٹیسٹ کے دوسرے دن یہ اعزاز پایا، لیفٹ آرم بولر کی تین گیندوں پر ایڈم ووجز، پیٹر نویل اور مچل سٹارک نے پویلین کی راہ لی۔ مچل سٹارک کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل فیلڈ امپائر نے مسترد کردی تھی تاہم سری لنکا نے ریویو کا سہارا لیا جس میں ان کو آوٹ قرار دیا گیا۔ اس طرح 38 سالہ ہیراتھ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بنے۔ ان سے قبل سری لنکن پیسر نووان زوئیسا نے 1999 میں زمبابوے کیخلاف ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔

مزید : کھیل


loading...