پاکستان عوامی تحریک کی قصاص تحریک کا آغاز: لاہور سمیت پانچ شہروں میں دھرنے، 20اگست کو دوبارہ احتجاج کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کی قصاص تحریک کا آغاز: لاہور سمیت پانچ شہروں میں دھرنے، ...
پاکستان عوامی تحریک کی قصاص تحریک کا آغاز: لاہور سمیت پانچ شہروں میں دھرنے، 20اگست کو دوبارہ احتجاج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے خون کا حساب نہ ملنے پر پاکستان عوامی تحریک نے قصاص تحریک کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں دھرنے دیئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھرنے لاہور، کراچی، اسلام آباد،گوجرانوالہاور فیصل آباد میں دیئے گئے۔ ان دھرنوں کی خاس بات یہ تھی کہ اعلان نہ کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے جیالے بھی بڑی تعداد میں ان دھرنوں میں اپنے پارٹی پرچم لے کر شریک ہوئے۔لاہور میں مرکزی دھرنا دیا گیا جس سے ڈاکٹر طاہر القادری اور شیخ رشید  نے بھی خطاب کیا۔ طاہرلقادری نے کہا کہ اب یہ تحریک اپنے منطقہی انجام تک پہنچے گی۔ میں ایک بار پھر آرمی چیف سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف دلانے میں ہماری مدد کریں۔ اس موقع پر انہوں نے 20اگست کو دوبارہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -