عمران خان سے سینئر رہنماﺅں کی ملاقات،حکوت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کیمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں جہانگیر خان ترین اور شاہ محمود قریشی نے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ،اس ملاقات میں تحریک احتساب کے مختلف امور کا جائزہ لیاگیا،ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس تحریک کے دوران کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور حکومت کو ہرجگہ ٹف ٹائم دیا جائیگا،عمران خان تھوڑی دیر بعد پشاور روانہ ہونگے،اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے احتساب کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے،عوام تحریک احتساب میں شامل ہوکر وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کریں۔