سی آئی اے لاہور نے بند روڈ سے منشیات فروش گرفتار کر کے اعلیٰ کوالٹی کی 51کلو چرس اور چوری کی گاڑی برآمد کر لی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سی آئی اے پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی51 کلوچرس برآمد کر لی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی خالد ابوبکر کی سربراہی میں سی آئی اے سٹی نے خفیہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم حمزہ خان کوبندروڈ سے کار میں لاہور سپلائی کے لئے چرس لے جاتے ہوئے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی51کلوچرس برآمد کرلی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم جس کار میں چرس لے کر جا رہا تھا یہ کار بھی چوری کی ہے ۔علاوہ ازیں ملزم ایک عرصہ سے علاقہ غیر سے اپنے ساتھیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر گاڑیوں اور سوٹ بیگز کے خفیہ خانوں میں چرس چھپاکر لاہور لے کر آتا اور اپنے مخصوص گاہکوں کو آرڈر پرمنشیات فروخت کر رہاتھا۔