ریو اولمپکس، پاکستانی شوٹر منہال سہیل کوالیفائنگ راونڈ میں ہی ہار کر ایونٹ سے باہر

ریو اولمپکس، پاکستانی شوٹر منہال سہیل کوالیفائنگ راونڈ میں ہی ہار کر ایونٹ ...
ریو اولمپکس، پاکستانی شوٹر منہال سہیل کوالیفائنگ راونڈ میں ہی ہار کر ایونٹ سے باہر

  


ریو ڈی جنیرو(نیوز ڈیسک) ریہ اولمپکس میں پاکستان کی شوٹر منہال سہیل کوالیفائنگ راونڈ میں ہی ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ اس طرح اب پاکستان کے چھ اتھلیٹ اولمپکس میں باقی رہ گئے ہیں۔کراچی کی 22سالہ منہال سہیل کو اس اولمپکس کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی تھی۔منہال سہیل کو آرمی کے شوٹرز نے تربیت دی تھی۔ واضح رہے کہ اس اولمپکس میں سب سے چھوٹا دستہ پاکستان کا ہے جو 7اتھلیٹس پر مشتمل ہے جس میں سے اب ایک کم ہو گیا ہے۔ اس اولمپکس میں سب سے بڑا دستہ امریکہ کا ہے جو 455اتھلیٹس پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل


loading...