جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے:ایم کیو ایم

جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے:ایم کیو ایم
جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے:ایم کیو ایم

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماﺅں کنور نوید جمیل اور خواجہ اظہار الحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھی گناہگاروں کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا ہے،بے گناہوں کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے،انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے دو روز سے پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کی ہے،جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،ہم نے کبھی بھی جرائم پیشہ افراد کورہا کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ہے،کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے،متحدہ رہنماءخواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ میں وزیراعلیٰ کے بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں روپے جاری کیے گئے،کرپٹ لوگوں کو گھر بھیجے بغیر تبدیلی ناممکن ہے۔کچرا اٹھانے کے نام پر 15،15کروڑ روپے جاری کیے گئے،ان کا حساب کون لے گا؟کراچی کے شہری بوند بوند صاف پانی کو ترسے ہوئے ہیں۔

مزید : کراچی


loading...