موسم نے کروٹ لے لی ،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا

موسم نے کروٹ لے لی ،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ...
موسم نے کروٹ لے لی ،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، بلوچستان (ڑوب، قلات، سبی، نصیر آباد، کوئٹہ ڈویژن)، بالائی سندھ، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ زیریں سندھ، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ڑوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن)، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔

مزید : ماحولیات


loading...