کسی امریکی کی مرضی کے بغیر اس کی معلومات نہیں دے سکتے :امریکی سفارتخانہ

کسی امریکی کی مرضی کے بغیر اس کی معلومات نہیں دے سکتے :امریکی سفارتخانہ
کسی امریکی کی مرضی کے بغیر اس کی معلومات نہیں دے سکتے :امریکی سفارتخانہ

  


اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہری میتھیوز کی گرفتاری پر امریکی سفارتخانے نے کہاہے کہ کسی امریکی کی مرضی کے بغیر اس کی معلومات نہیں دے سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ امریکہ کا پرائیوایسی ایکٹ ہمیں ایسی معلومات دینے سے روکتاہے اس لیے کسی امریکی معلوما ت اس کی مرضی کیخلاف جاری نہیں کر سکتے ۔

واضح رہے کہ امریکی شہری میتھیو بیرٹ دھوکہ دہی سے جمعہ کے روز دوبارہ ویزہ لے کر پاکستان آیا اور اس نے اپنے دورے کی وجہ خاندانی مسائل بتائے کیونکہ اس نے ایک پاکستانی خاتون سے شادی بھی کر رکھی ہے۔ میتھیو بیرٹ ویزہ لے کر پاکستان پہنچا تو تھا لیکن ایف آئی اے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرکے امیگریشن سیل منتقل کردیا جبکہ اسے ویزہ جاری کرنے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...