ہرنائی میں سیاحوں کی پانچ گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں،5افراد جاں بحق،تین کو زندہ بچا لیا گیا
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ہرنائی میں سیاحوں کی پانچ گاڑیاں سیلاب کی نذر،پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کیمطابق بلوچستان میں بارشو ں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے،ہرنائی میں سیاحوں کی پانچ گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں،بتایا جاتا ہے کہ گاڑیوں میں پندرہ سے بیس افراد سوار تھے،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون سمیت تین افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ امدادی کام جاری ہے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر تعلیم کو فوراً ہرنائی پہنچنے کی ہدایت کی ہے-