چین اور جاپان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے، جاپان نے انتہائی خطرناک قدم اٹھالیاکیونکہ۔۔۔

چین اور جاپان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے، جاپان نے انتہائی خطرناک قدم ...
چین اور جاپان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے، جاپان نے انتہائی خطرناک قدم اٹھالیاکیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان دنیا بھر میں ایک امن پسند ملک کے طور پر شہرت رکھتا تھا مگر امریکہ کا قریبی اتحادی بننے کے بعد یہ بھی چین کو جنگ پر اکسانے لگا ہے، جس کے نتائج پورے خطے کے لئے تباہ کن برآمدہوسکتے ہیں۔ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کا ہی نتیجہ ہے کہ اب جاپان اور چین بھی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ جاپان کی جانب سے انتہائی تشویشناک پیش رفت کے دوران چین پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اور چینی سفیر کو بلا کر جواب طلبی بھی کی گئی ہے۔
ویب سائٹ چینل نیوز ایشیاءکی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ مشرقی چین میں جاپانی حدود کی خلاف ورزی پر جاپان کے سفیر چینگ یونگ ہوا کو طلب کیا گیا اور جاپان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کو جاپانی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چینی سفیر سے سخت احتجاج کیا گیا۔ جاپان نے ٹوکیو میں جاپانی سفارتخانے کے حکام سے بھی احتجاج کیا جبکہ بیجنگ میں جاپانی سفارتخانے نے بھی چین کی وزارت خارجہ کو احتجاجی بیان جاری کیا۔

’بہانے نہ بناﺅ، ہمارے پیسے واپس کرو‘ چین نے سری لنکا کو سخت پیغام بھجوادیا کیونکہ۔۔۔
اس سے پہلے جاپانی کوسٹ گارڈز کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ چینی کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز سینکاکو آئی لینڈز کے قریب جاپانی حدود میں داخل ہوئے۔ بیان کے مطابق ایک چینی بحری جہاز نے دو دفعہ جاپانی حدود کی خلاف ورزی کی جبکہ چینی ماہی گیروں کی ایک کشتی نے بھی جاپانی حدود کی خلاف ورزی کی۔
دوسری جنگ عظیم کی تلخیوں کو بھلا کر چین اور جاپان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر کاربند نظر آ رہے تھے، مگر امریکا کی خطے میں مداخلت کے بعد ان کا باہمی امن غارت ہو گیا ہے اور تعلقات گزشتہ چند دہائیوں کی کشیدہ ترین سطح پر جا چکے ہیں۔