23 سالہ نوجوان 11 بچوں کا باپ بن گیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی چکراجائیں گے

23 سالہ نوجوان 11 بچوں کا باپ بن گیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی چکراجائیں گے
23 سالہ نوجوان 11 بچوں کا باپ بن گیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی چکراجائیں گے

  


ماسکو (نیوز ڈیسک)عمر 23 سال اور بچے 11، ایسا حیرت انگیز ’کارنامہ‘ آپ نے شاید ہی کبھی دیکھا یا سنا ہو۔ یہ انہونی روس میں ہوچکی ہے جہاں ایک 23 سالہ نوجوان ایک 38 سالہ خاتون سے شادی کے بعد 11 بچوں کا باپ بن چکا ہے۔

ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق ایوجینی گولوشکوف اور اس کی بیوی تاتیانا پولوسکینا ایک فیکٹری میں اکٹھے کام کرتے تھے، جہاں گولوشکوف اپنی ساتھی ورکر پولوسکینا کو پہلی بار دیکھتے ہی دل ہار بیٹھا تھا۔ بالآخر ایک دن ہمت کرکے اس نے اپنے جذبات کا اظہار کردیا، مگر خاتون کے جواب نے اسے پریشان کردیا۔ پولو سکینا نے بتایا کہ وہ بچوں والی ہے اور اس کے خاوند کی وفات ہوچکی ہے، جس کے بعد وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال پر توجہ دینا چاہتی ہے۔

گولوشکوف کا کہنا ہے کہ اس جواب کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی محبت کا اظہار کرتا رہا، جس پر بالآخر پولوسکینا کا دل بھی پگھل گیا۔ کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے شادی کرلی، اور چونکہ پولوسکینا پہلے ہی 11بچوں کی ماں تھی لہٰذا شادی ہوتے ہی 23 سالہ گولوشکوف بھی 11 بچوں کا باپ بن گیا۔

اچانک 11 بچوں کا باپ بننے والے گولوشکوف اور اس کی اہلیہ پولوسکینا کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال مزید بچوں کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی کافی زیادہ بچے موجود ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...