کیر بیئن لیگ: آندرے رسل کو شادی راس آگئی،نائٹ رائیڈرز کے باولرز پر ٹوٹ پڑے، سنچری بنا کر جمیکا کو فائنل میں جگہ دلوا دی

کیر بیئن لیگ: آندرے رسل کو شادی راس آگئی،نائٹ رائیڈرز کے باولرز پر ٹوٹ پڑے، ...
کیر بیئن لیگ: آندرے رسل کو شادی راس آگئی،نائٹ رائیڈرز کے باولرز پر ٹوٹ پڑے، سنچری بنا کر جمیکا کو فائنل میں جگہ دلوا دی

  


سینٹ کیٹس(نیوز ڈیسک) نامور ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل کو شادی راس آگئی ہے۔ انہوں نے کیر بیئن لیگ کے دوسرے پلے آف میں ٹری باگو نائٹ رائیڈرز کیخلاف سنچری بنا کر اپنی ٹیم جمیکا تلاواز کو فائنل میں پہنچا دیا ۔جمیکا نے پہلے کھیل کر سات وکٹوں پر 195رنز بنائے۔ رسل نے 44گیندوں پر100رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔کرس گیل نے 26بالز پر35رنز بنائے۔ جواب میں نائٹ رائیڈرز نے 12اوورز میں سات وکٹوں پر 110رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس پر جمیکا کو 19رنز سے کامیاب قرار دیا گیا۔ رسل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔فائنل کل اتوار کو گیانا ایمیزون واریئر ز اور جمیکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...