پاکستانی ہیلی کاپٹرکے یرغمال عملے میں سے کسی کابھی تعلق آرمی چیف سے نہیں: آئی ایس پی آر

پاکستانی ہیلی کاپٹرکے یرغمال عملے میں سے کسی کابھی تعلق آرمی چیف سے نہیں: آئی ...
پاکستانی ہیلی کاپٹرکے یرغمال عملے میں سے کسی کابھی تعلق آرمی چیف سے نہیں: آئی ایس پی آر

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر سے افغانستان میں یر غما ل بنائے گئے تمام افراد میں سے کیس کا تعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نہیں ہے ۔

پاک فوج کے ادار ہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹرکے یرغمال عملے میں سے کسی کابھی تعلق آرمی چیف سے نہیں ہے ،افغانستان میں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں سے متعلق پھیلائی جانیوالی خبریں بے بنیاد ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ یرغمال بنائے گئے عملے کی جلد واپسی کیلئے کوششیں جاری ہیں ،تمام مغویوں کی زندگیاں بہت قیمتی ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...