داعش کے قبضے سے شام کا اہم شہر منبج چھن گیا،کرد فورسز نے امریکی حمائت سے اہم کامیابی حاصل کر لی

داعش کے قبضے سے شام کا اہم شہر منبج چھن گیا،کرد فورسز نے امریکی حمائت سے اہم ...
داعش کے قبضے سے شام کا اہم شہر منبج چھن گیا،کرد فورسز نے امریکی حمائت سے اہم کامیابی حاصل کر لی

  


حلب(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے شمال میں امریکی حمائت یافتہ کرد اور عرب جنگجوؤں نے حلب صوبے میں داعش تنظیم کے اہم ترین گڑھ منبج شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ترکی کی سرحد کے قریب واقع یہ شہر دفاعی اعتبار سے اہم سمجھاجاتا ہے اور گذشتہ دو برس سے اس پر دولتِ اسلامیہ کا قبضہ تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں اتحادی فورسز کو عالمی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ڈیموکریٹک فورسز کو منبج میں داخل ہونے سے قبل شدت پسندوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے خودکش حملوں ، کار بم دھماکوں اور بارودی سرنگوں کا سہارا لے رکھا تھا۔منبج شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے امریکی حمائت یافتہ کردفورسز کو 2ماہ تک مسلسل شدت پسندوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے خودکش حملوں ، کار بم دھماکوں اور بارودی سرنگوں کا سہارا لے رکھا تھا۔دوسری طرف شامی رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک فورسز نے منبج شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور شہر میں دہشت گردوں کی محض چند ٹولیاں ہی باقی رہ گئی ہیں جو مقامی آبادی کے درمیان روپوش ہیں۔عبدالرحمن نے بتایا کہ کرد اور عرب گرپوں کا یہ اتحاد داعش کے بقیہ دہشت گردوں کی تلاش میں شہر کے بیچ سرچ آپریشن کررہا ہے۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹک فورسز نے دو ماہ 7دن قبل منبج شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے عالمی اتحاد کی مدد حاصل کرتے ہوئے شہر پر حملے شروع کئے تھے جبکہ اس کارروائی کے دوران امریکی فضائیہ کے طیارے بھی شہر میں موجود شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں،امریکی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں شہر سے بھاگنے والے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔دوسری طرف اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے خبردار کیا تھا کہ شہر میں پھنسے 70,000 عام شہریوں کو خطرناک صورتحال کا سامنا ہے جبکہ برطانیہ سے شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم’’ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘‘ کے مطابق شہر کے وسط میں ابھی بھی دولت اسلامیہ کے کچھ جنگجو موجود ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...