بیلجیئم: خاتون سمیت دو پولیس افسروں پر خنجروں سے حملے، حملہ آور تیسرے افسر کی فائرنگ سے ہلاک

بیلجیئم: خاتون سمیت دو پولیس افسروں پر خنجروں سے حملے، حملہ آور تیسرے افسر کی ...
بیلجیئم: خاتون سمیت دو پولیس افسروں پر خنجروں سے حملے، حملہ آور تیسرے افسر کی فائرنگ سے ہلاک

  


برسلز(نیوز ڈیسک) بیلجیئم میں ایک خاتون افسر سمیت دو پولیس افسروں پر ایک شخص نے خنجروں سے وار کئے جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کر کے مار ڈالا۔

برطانوی اخبار” دی مرر“ کے مطابق ایک شخص نے چارلی روئی شہر میں ایک پولیس سٹیشن کے باہر اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک خاتون افسر پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد اس نے ایک اور افسر کو اپنا نشانہ بنایا لیکن اس سے پہلے کہ وہ کسی اور کو نقصان پہنچاتا ایک پولیس افسر نے اس کو فائرنگ سے مار ڈالا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ شہر کی پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں لوگوں کو اس جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...