سکھرکے قریب شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل،کراچی سے لاہور چلنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

سکھرکے قریب شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل،کراچی سے لاہور چلنے والی ٹرینیں ...
سکھرکے قریب شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل،کراچی سے لاہور چلنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)سکھرکے قریب شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل ہونے سے مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کیمطابق سکھر ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے،آٹھ گھنٹے سے نیا انجن نہیں لگایا جاسکا ہے،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،بتایا جاتا ہے کہ کراچی،لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرینیں چھ سے آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مختلف جگہوں پر ریلوے ٹریک سسٹم خراب ہو چکا ہے۔

مزید :

قومی -