کویت دہشت گردی سے بچ گیا ،داعش سے تعلق رکھنے والی فلپائنی خاتون دہشت گرد گرفتار

کویت دہشت گردی سے بچ گیا ،داعش سے تعلق رکھنے والی فلپائنی خاتون دہشت گرد ...
کویت دہشت گردی سے بچ گیا ،داعش سے تعلق رکھنے والی فلپائنی خاتون دہشت گرد گرفتار

  


کویت(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت میں سکیورٹی اداروں نے عالمی دہشت گرد تنظیم ’’ داعش‘‘ سے تعلق رکھنے اور دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام ایک فلپائنی خاتون کو گرفتار کر لیاہے۔

’’العربیہ نیوز‘‘کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے جون میں گریلو ملازمہ کے ویزے پر فلپائن سے کویت آنے والی خاتون لیناوی فی ازولو پیسکائدا کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمہ پر عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی بیعت اور کویت میں ایک دہشت گرد کارروائی کرنے کی تیاری کا الزام ہے۔کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے ملزمہ کے زیرانتظام ایک الکٹرونک اکاؤنٹ کا بھی پتہ چلایا ہے،کویت آنے کے بعد ملزمہ لیبیا میں داعش تنظیم کے ساتھ رابطے میں تھی جبکہ سیکیورٹی اداروں کی کڑی نگرانی سے بچنے کے لیے ملزمہ نے مختلف نام اور کنیتوں کا استعمال کیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اقرار کیا ہے کہ وہ کویت میں امن و امان کو متزلزل کرنے اور فتنہ بھڑکانے کے لئے موقع ملنے اور مطلوبہ وسائل کی دستیابی پر فوری طور کسی بھی دہشت گرد کارروائی کے لیے تیار تھی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...