ماں نے برین ٹیومر میں مبتلا بیٹی کے سر کے بال کٹنے پر خودکو بھی ایسا بنا لیا: سپر ماں کا اعزاز مل گیا

ماں نے برین ٹیومر میں مبتلا بیٹی کے سر کے بال کٹنے پر خودکو بھی ایسا بنا لیا: ...
ماں نے برین ٹیومر میں مبتلا بیٹی کے سر کے بال کٹنے پر خودکو بھی ایسا بنا لیا: سپر ماں کا اعزاز مل گیا

  


نیو یارک(نیوز ڈیسک)ایک امریکی ماں اس وقت سپر ماں بن گئی جب اس نے اپنی برین ٹیومر میں مبتلا بیٹی کے سر سے بال کٹنے کے بعد خود کو بھی اس جیسا بنا لیا۔ امریکی ریاست اوہائیو کی 30سالہ ماں جیمی ڈاون بیکسٹیڈ کی پانچ سالہ بیٹی فیتھ برین ٹیومر میں مبتلا ہوگئی ۔ ڈاکٹروں نے بچی کی سرجری کیلئے اس کے سر سے کچھ بال کاٹ دیئے جس سے وہ کافی مایوس اور پریشان ہوگئی ۔ اس کی والدہ اپنی بیٹی کی حالت دیکھ کر نہایت افسردہ ہوگئی اور اپنے سر سے بھی اسی انداز میں بال کاٹ کر اپنی بیٹی کو خوش کر دیا۔ اس کے بعد دونوں ماں بیٹی نے اپنی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں ۔ دیکھنے والوں نے اس کو سپر ماں کا خطاب دیتے ہوئے اس کیلئے پسندیدگی اور بچی کیلئے نیک تمناوںکا اظہار کیا۔ اب تک ان کی تصاویر کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔ اپنی ماں کو بھی اپنے جیسے ہیئر سٹائل میں دیکھ کر بچی نہایت خوش ہے۔واضح رہے کہ معصوم بچی نارمل زندگی گزار رہی تھی کہ اچانک ڈاکٹروں نے اس کے برین ٹیومر میں مبتلا ہونے کا کہہ کر اس خاندان کی خوشیاں ماند کر دیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...